امریکا دیگر ممالک پر اپنی پالیسی مسلط کرنے کی پوزیشن میں نہیں رہا: ایران
شنگھائی: (دنیا نیوز) ایران نے کہا ہے کہ امریکا اب دیگر ممالک پر اپنی پالیسی مسلط کرنے کی پوزیشن میں نہیں رہا۔
ایرانی نائب وزیر دفاع رضا طلائی نیک نے شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے دفاع کے اجلاس میں کہا کہ واشنگٹن کو اپنے غیر قانونی اور غیر منطقی مطالبات ترک کرنا ہوں گے۔
رضا طلائی نیک نے کہا کہ آزاد ممالک اب امریکا کے دباؤ کو قبول نہیں کریں گے، ایران ایشیائی شراکت داروں کے ساتھ اپنی دفاعی صلاحیتیں شیئر کرنے کیلئے تیار ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کو خصوصی طور پر تعاون کی پیشکش کرتے ہیں۔