ایران کے پاس جوہری ہتھیار ہوئے تو پوری دنیا یرغمال بن جائے گی، ٹرمپ

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر ایران کے پاس جوہری ہتھیار ہوئے تو پوری دنیا یرغمال بن جائے گی۔

اپنی ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ جرمن چانسلر سمجھتے ہیں کہ ایران کے پاس جوہری ہتھیار ہونا ٹھیک ہے، انہیں معلوم نہیں کہ وہ کیا کہہ رہے ہیں۔

امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ میں اس وقت ایران کے معاملے پر وہ کام کر رہا ہوں جو دیگر ممالک یا صدور کو بہت پہلے کر لینا چاہیے تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں