بہاولنگر: گھر کے کمرے سے خاتون کی پھندا لگی لاش برآمد
بہاولنگر: (دنیا نیوز) چک ہوتیانہ میں واقع ایک گھر کے کمرے سے خاتون کی پھندا لگی لاش برآمد ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق پولیس اور فرانزک ٹیم نے لاش کو تحویل میں لے کر شواہد اکٹھے کر لیے، پولیس نے خاتون کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر دیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والی خاتون کا نام نورین ہے جس کی عمر 28 سال ہے، نورین 2 بچوں کی ماں تھی، پولیس نے مزید کارروائی کا آغاز کر دیا۔