ملک بھر میں سونا معمولی سستا، چاندی مہنگی ہو گئی

کراچی :(دنیا نیوز) ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 200 روپے کی معمولی کمی دیکھی گئی ہے جب کہ چاندی مہنگی ہوئی۔

صرافہ مارکیٹس کے تاجروں کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کے نرخ میں 200 روپے کمی ہونے سے نئے فی تولہ نرخ 4 لاکھ 83 ہزار 762 روپے ہو گئے۔

اِس کےعلاوہ 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 172 روپےکی کمی ہوئی ہےجس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 14 ہزار 747 روپے ہوگئی ہے جب کہ عالمی مارکیٹ میں 2 ڈالرکی کمی سے فی اونس سونا 4614 ڈالر پرآ گیا۔

دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت 193 روپے بڑھ کر 8014 روپے ہو گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں