ایف آئی ایچ پرو لیگ کی تیاریوں کیلئے قومی ہاکی تربیتی کیمپ کا اعلان

لاہور:(دنیا نیوز) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ایف آئی ایچ پرو لیگ کی تیاریوں کے لیے قومی ہاکی تربیتی کیمپ کا اعلان کر دیا ہے۔

پی ایچ ایف کے اعلامیہ کے مطابق صدر پی ایچ ایف، پروفیشنل ڈویلپمنٹ کمیٹی، نیشنل سلیکشن کمیٹی اور ہیڈ کوچ منظور الحسن کی سفارشات کی روشنی میں بیلجیئم اور انگلینڈ میں 13 جون سے 28 جون 2026 تک شیڈول ایف آئی ایچ پرو لیگ کے اہم ترین مقابلوں کی تیاری کے لیے قومی سینیئر ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں لگایا جا رہا ہے۔

اعلامیہ میں بتایا گیا کہ یہ کیمپ 4 مئی 2026 سے 6 جون 2026 تک جاری رہے گا، تمام مدعو کھلاڑیوں اور آفیشلز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 4 مئی 2026 کو شام 5:00 بجے تک پی ایس بی (PSB) کوچنگ سینٹر لاہور میں ہیڈ کوچ کو رپورٹ کریں۔

علاوہ ازیں انتظامیہ کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کو اپنے ہمراہ متعلقہ محکمے کا این او سی، کم از کم 6 ماہ کی میعاد والا پاسپورٹ، 8 عدد پاسپورٹ سائز تصاویر اور پلینگ کٹ (رنگین اور سفید) لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

دوسری جانب پی ایچ ایف نے تمام متعلقہ محکموں اور اسپورٹس بورڈز بزریعہ لیٹر اطلاع دی ہے کہ وہ 3 مئی سے 30 جون 2026 تک کھلاڑیوں اور آفیشلز کی اس حاضری کو  آن ڈیوٹی  شمار کریں اور انہیں فوری این او سی جاری کریں۔

یاد رہے تربیتی کیمپ کے لیے منتخب کھلاڑیوں میں گول کیپرز منیب الرحمٰن (واپڈا)، علی رضا (نیوی)، وقار (واپڈا)، عبداللہ اشتیاق خان (ایم پی سی ایل)، بلال خان (کوئٹہ)، عون محمد (لاہور)، فیضان جنجوعہ (کسٹمز)، اویس رشید (لاہور) اور زبیر (آرمی) سے شامل ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں