پی ایس ایل 11: پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے ٹرافی جیتنے پر نظریں جما لیں
لاہور:(دنیا نیوز) پاکستان سپر لیگ 11 (پی ایس ایل) کے فائنل میں پہنچنے والی ٹیم پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے ٹرافی جیتنے پر نظریں جما لیں۔
صوبائی دارالحکومت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ہر کپتان کی طرح میری بھی خواہش ہے کہ اپنی ٹیم کے لیے ٹرافی جیتوں۔
انہوں نے حیدرآباد کی ٹیم کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ابتدا میں انہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، لیکن بعد میں ٹیم نے بہتر کھیل پیش کیا اور ہر کھلاڑی نے اپنا کردار بخوبی ادا کیا۔
کپتان پشاور زلمی کا سری لنکن آل راؤنڈر کوشل مینڈس کی تعریف کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ ایک تجربہ کار کھلاڑی ہیں اور ان کی موجودگی ٹیم کے لیے بہت مفید ثابت ہوتی ہے۔
بابر اعظم نے مزید کہا کہ پشاور زلمی کے ساتھ ان کا سفر مجموعی طور پر شاندار رہا ہے اور ٹیم نے بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ تینوں شعبوں میں بہتری دکھائی ہے۔