قطری وزیراعظم اور ایرانی وزیر خارجہ کا رابطہ، آبنائے ہرمز پر گفتگو
دوحہ: (دنیا نیوز) قطری وزیر اعظم و وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان بن جاسم الثانی اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق دوران گفتگو ایرانی وزیر خارجہ نے جنگ کے مستقل خاتمے کیلئے امریکہ سے مذاکرات کی صورتحال سے قطری وزیراعظم کو آگاہ کیا۔
قطری وزیر اعظم نے جنگ کے مکمل خاتمے کیلئے ثالثی کی کوششوں کی مکمل حمایت کی، اور کہا کہ آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کی آزادی ضروری اور اسے جلد بحال کیا جانا چاہیے۔