مختلف ڈیموں میں پانی کے آمد اور اخراج کی تفیصلات جاری
لاہور:(دنیا نیوز) واپڈا نے مختلف ڈیموں میں پانی کے آمد اور اخراج کی تفیصلات جاری کردیں۔
واپڈا ترجمان کے مطابق تربیلا کے مقام پر دریائے سندھ میں پانی کی آمد 41 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 50 ہزار کیوسک ہے،منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد 36 ہزار کیوسک اور اخراج 36 ہزار کیوسک ہے۔
اِسی طرح چشمہ بیراج میں پانی کی آمد 89 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 84 ہزار کیوسک ہے، ہیڈ مرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں پانی کی آمد 9 ہزار کیوسک اور اخراج ایک ہزار 100 کیوسک ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل میں پانی کی آمد 33 ہزار کیوسک اور اخراج 33 ہزار کیوسک ہے،تربیلا ریزروائر میں آج پانی کی سطح 1462.14 فٹ اور پانی کا ذخیرہ 14 لاکھ 7 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔
منگلا ریزروائر میں آج پانی کی سطح 1161.20 فٹ اور پانی کا ذخیرہ 21 لاکھ 75 ہزار ایکڑ 0فٹ ہے، چشمہ ریزروائر میں آج پانی کی سطح 647.70 فٹ اور پانی کا ذخیرہ 2 لاکھ 44 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔
دوسری جانب تربیلا، منگلا اور چشمہ کے ریزروائرز میں قابل استعمال پانی کا مجموعی ذخیرہ 38 لاکھ 26 ہزار ایکڑ فٹ ہے، تربیلا، اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد و اخراج 24 گھنٹے کے اوسط بہاؤ کی صورت میں ہے۔
علاوہ ازیں ہیڈ مرالہ سمیت دیگر مقامات پر پانی کی آمد و اخراج کی تفصیل آج صبح 6 بجے کی ہے۔