صرحا اصغر تیسری بار ماں بن گئیں، بیٹی کی تصویر شیئر

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ صرحا اصغر نے اپنے تیسرے بچے کی آمد کی خوشخبری مداحوں کے ساتھ ایک خوبصورت تھیمڈ فوٹو شوٹ کے ذریعے شیئر کر دی۔

صرحا اصغر اپنی جاندار اداکاری اور ڈانس پرفارمنسز کی وجہ سے پہچانی جاتی ہیں۔

وہ اپنے شوہر لالہ عمر کے ساتھ خوشگوار ازدواجی زندگی گزار رہی ہیں، دونوں کی محبت بھری جوڑی سوشل میڈیا پر بھی مداحوں میں کافی مقبول ہے۔

اداکارہ نے اپنی نومولود بیٹی الازنے مرتضیٰ کو دنیا سے متعارف کراتے ہوئے فیملی فوٹو شوٹ کی تصاویر شیئر کی ہیں، جن میں تمام افراد سرخ اور سیاہ رنگ کے میچنگ لباس میں دکھائی دیئے، سحر نے بیٹی کی پیدائش کو اپنے خاندان کیلئے نئی رحمت قرار دیا ہے۔

سوشل میڈیا پر مداحوں اور شوبز شخصیات کی جانب سے مبارکبادوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

اداکارہ مریم نفیس نے دعا دیتے ہوئے کہا ہے کہ اللّٰہ نصیب اچھے کرے، جبکہ شازیہ وجاہت اور زرناب فاطمہ نے بھی صرحا اصغر کو مبارک باد پیش کی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں