وفاقی وزیر تعلیم کا کیمبرج پرچوں کے مبینہ لیک ہونے کا نوٹس، تحقیقات کا حکم

کراچی: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی نے کیمبرج پرچوں کے مبینہ لیک ہونے کا نوٹس لے لیا۔

وفاقی وزیر تعلیم نے کیمبرج پیپر لیکس پر اظہار تشویش اور افسوس کا اظہار کیا، خالد مقبول صدیقی نے کہا محنتی طلبہ کے مستقبل سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، گزشتہ سال بھی ایسے واقعات سامنے آئے، کیمبرج اپنا نظام مزید مضبوط بنائے۔

یہ بھی پڑھیں: کیمبرج انٹرنیشنل ایجوکیشن کا اے ایس لیول ریاضی کا دوسرا پرچہ بھی لیک

وفاقی وزیر نے آئی بی سی سی کو کیمبرج کے ساتھ فوری اجلاس کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ آئی بی سی سی طلبہ کے مفادات کے تحفظ کیلئے فوری اقدامات کرے، شفاف امتحانی نظام اور میرٹ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

خالد مقبول صدیقی نے مزید کہا کہ کیمبرج واقعے کی مکمل تحقیقات اور حقائق سامنے لائے جائیں، طلبہ کے اعتماد کی بحالی اولین ترجیح ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں