گوجرانوالہ: مختلف تھانوں کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلے، 2 ملزمان ہلاک
گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) مختلف تھانوں کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران قتل کی وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان ہلاک ہوگئے۔
پولیس کے مطابق تھانہ گرجاکھ کے علاقے میں ملزم شفیق عرف چھکی ہلاک ہوا جبکہ تھانہ باغبانپورہ کے علاقے میں ملزم عمر ہلاک ہو گیا ہے، ہلاک ملزمان نے 2 افراد کو قتل کیا تھا۔
پولیس کا بتانا ہے کہ ملزمان کو آلہ قتل کی برآمدگی کیلئے لے کر جایا جا رہا تھا، ملزمان کے ساتھیوں نے انہیں چھڑوانے کی کوشش کی، اس دوران اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے دونوں ملزمان مارے گئے۔