14 تا 18 مئی اسلام آباد میں علاقائی سفیروں کی کانفرنس ہوگی: اسحاق ڈار

اسلام آباد: (دنیا نیوز) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں 14 سے 18 مئی تک علاقائی سفیروں کی کانفرنس ہوگی۔

وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ وزارت خارجہ سفیروں کی کانفرنس کی میزبانی کرے گی، کانفرنس میں علاقائی اور عالمی پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ برادر ممالک کے ساتھ پاکستان کے دوطرفہ تعلقات کا بھی جائزہ لیا جائے گا، کانفرنس کی سفارشات دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں معاون ثابت ہوں گی۔

نائب وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان فعال سفارت کاری اور خطے کے ساتھ مسلسل روابط کے عزم پر قائم ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں