شہر قائد میں ایک اور منشیات فروش خاتون پکڑی گئی

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقہ قائد آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 35 کلو سے زائد لاکھوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کر لی اور ایک خاتون ملزمہ کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمہ کی شناخت نرگس ملکہ کے نام سے ہوئی، برآمد ہونے والی منشیات کراچی کے مختلف مقامات اور پوش علاقوں میں فروخت کی جانی تھی۔

پولیس حکام کا مزید کہنا ہے کہ گرفتارملزمہ کے مزید ساتھی بھی اس نیٹ ورک میں شامل ہیں، جو شہر کے مختلف علاقوں میں منشیات سپلائی اور فروخت کرنے میں ملوث ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...