پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے سیریز کی فزیکل ٹکٹس کی فروخت کا اعلان
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ہونے والی سیریز کی فزیکل ٹکٹس کی فروخت کا اعلان کردیا ہے۔
پی سی بی کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ہونے والی ون ڈے سیریز کے فزیکل ٹکٹس 22 مئی سے دستیاب ہوں گے جبکہ ٹکٹوں کی آن لائن بکنگ بھی 22 مئی سے شروع ہوگی۔
لاہور میں 8، راولپنڈی میں 5 جبکہ اسلام آباد میں 3 کورئیر سینٹرز پر ٹکٹ دستیاب ہوں گے اور شائقین کی سہولت کے لیے ٹکٹوں کی قیمت صرف 200 روپے سے شروع ہوگی۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ون ڈے انٹرنیشنل میچ 30 مئی کو راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا ، سیریز کا دوسرا اور تیسرا ون ڈے انٹرنیشنل میچ 2 اور 4 جون کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں ہوگا۔
یاد رہےکہ تینوں ون ڈے انٹرنیشنل میچز کا آغاز شام 4 بج کر 30 منٹ پر ہوگا۔