امریکہ عالمی حمایت کا جھوٹا تاثر پیدا کرنے کی کوشش کر رہا ہے، ایرانی مشن

نیویارک: (دنیا نیوز) اقوام متحدہ میں ایران کے مشن نے کہا ہے کہ امریکہ آبنائے ہرمز سے متعلق بحرین کی حمایت یافتہ قرارداد کے شریک ممالک کی تعداد کو نمایاں کر کے عالمی حمایت کا جھوٹا تاثر پیدا کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

ایرانی مشن نے خبردار کیا ہے کہ اگر خطے میں کشیدگی میں اضافہ ہوا تو اس قرارداد کی حمایت کرنے والے ممالک بھی بین الاقوامی ذمہ داری کے شریک سمجھے جا سکتے ہیں۔

ایرانی مشن کی جانب سے بیان میں مزید کہا گیا کہ امریکہ کی جارحیت کو ممکن بنانے کیلئے کسی قسم کا سیاسی جواز یا سفارتی تحفظ موجود نہیں۔

خیال رہے کہ یہ قرارداد، جسے امریکہ اور بحرین کی حمایت حاصل ہے جبکہ خلیجی ممالک بھی اس کے حامی ہیں، آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کی آزادی یقینی بنانے اور خلیج میں ایران کے مبینہ حملوں کے خاتمے کا مطالبہ کرتی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں