زمبابوے کیخلاف کلین سویپ، چیئرمین پی سی بی کی قومی ویمنز ٹیم کو مبارکباد
لاہور: (دنیا نیوز) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے زمبابوے کے خلاف ون ڈے سیریز کے بعد ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھی کلین سویپ پر قومی وویمنز کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔
اپنے بیان میں محسن نقوی نے کہا کہ خواتین کھلاڑیوں نے بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ میں زمبابوے کو آؤٹ کلاس کرکے ٹی ٹوئنٹی سیریز بھی جیتی، بیٹرز اور باؤلرز نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا، وہاب ریاض اور تمام کوچز کو بھی مبارکباد دیتا ہوں۔
چیئرمین پی سی بی کا مزید کہنا تھا کہ وویمنز کرکٹ ٹیم کی کھلاڑیوں نے شاندار ٹیم ورک کا مظاہرہ کرکے جیت اپنے نام کی، امید ہے کہ قومی وویمنز کرکٹ ٹیم آئندہ بھی جیت کا تسلسل برقرار رکھے گی۔