نئے ورلڈ آرڈر کی تشکیل میں اب امریکہ کو مرکزیت حاصل نہیں، محسن رضائی
تہران: (دنیا نیوز) سابق سربراہ پاسداران انقلاب محسن رضائی نے کہا ہے کہ نئے ورلڈ آرڈر کی تشکیل میں اب امریکہ کو مرکزیت حاصل نہیں رہی۔
ایک بیان میں محسن رضائی نے کہا کہ امریکی صدر طاقت کے بیانیے کے ساتھ نہیں ایران کے ساتھ ناکامی کے سائے میں بیجنگ پہنچے، ٹرمپ اپنے پیدا کردہ بحران کے حل کیلئے چین کی مداخلت پر نظریں جمائے ہوئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: ایران اپنی آزادی اور سالمیت کے دفاع کیلئے آخری حد تک جائے گا، ایرانی آرمی چیف
محسن رضائی کا کہنا تھا کہ نیا ورلڈ آرڈر بہت تیزی کے ساتھ اپنے نئے قوانین کو تشکیل دے رہا ہے، بدلتی عالمی صورتحال اور نئے ورلڈ آرڈر میں اب امریکہ مرکزی حیثیت کھو چکا ہے۔