اسرائیل کا لبنان میں فضائی حملہ، 3امدادی کارکن جاں بحق

بیروت: (دنیا نیوز) لبنان میں اسرائیل کا فضائی حملہ، 3 امدادی کارکن جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

لبنان نے جنوبی علاقے میں اسرائیلی فضائی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملے میں تین امدادی کارکن جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہوگیا۔

لبنانی وزارتِ صحت کے مطابق اسرائیلی فضائی حملہ ضلع نبطیہ کے علاقے حروف میں قائم سول ڈیفنس سینٹر پر کیا گیا جس کے نتیجے میں عمارت مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔

حکام کا کہنا ہے کہ یہ مرکز ہیلتھ اتھارٹی کے زیرِانتظام کام کر رہا تھا، اسرائیلی حملہ بین الاقوامی انسانی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے اور یہ انسانیت کے خلاف جرائم میں اضافے کی ایک مثال ہے۔

بیان میں عالمی برادری کی خاموشی پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا، حکام کے مطابق زخمی ہونے والے ایک امدادی کارکن کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے جبکہ حملے کے بعد علاقے میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں