سعودیہ کی مشرق وسطیٰ ممالک اور ایران کے درمیان عدم جارحیت کے معاہدے کی تجویز

ریاض: (دنیا نیوز) سعودی عرب نے مشرق وسطی ممالک اور ایران کے درمیان عدم جارحیت کے معاہدے کی تجویز پیش کر دی۔

برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز نے سفارت کاروں کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے تجویز کا مقصد ایران جنگ کے خاتمے کے بعد خطے میں کشیدگی کے خاتمے کے طریقوں پر غور کرنا ہے۔

خلیجی ریاستوں کو تشویش ہے کہ جنگ کے بعد انہیں زیادہ سخت گیر ایرانی حکومت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے اور خطے میں امریکی فوجیوں کی تعداد بھی کم ہو سکتی ہے۔

کئی یورپی ممالک اور یورپی یونین کے اداروں نے سعودی تجویز کی حمایت کر دی، خلیجی ممالک پر بھی تجویز کی حمایت پر زور دیا۔

مغربی سفارت کاروں کا کہنا ہے کہ 1970 کی دہائی کے ہیلسنکی عمل کو ممکنہ ماڈل کے طور پر دیکھا جارہا ہے جس نے سرد جنگ میں یورپ میں کشیدگی کم کرنے میں کردار ادا کیا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں