اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی 45 روز کیلئے بڑھانے کا اعلان
واشنگٹن: (دنیا نیوز) اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی 45 روز کیلئے بڑھانے کا اعلان کردیا گیا۔
اسرائیل اور لبنان کے درمیان واشنگٹن میں 2 روزہ مذاکرات کے بعد اہم فیصلہ ہوا، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا جنگ بندی میں توسیع خطے میں استحکام کیلئے اہم قدم ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ اسرائیل اور لبنان کے درمیان اگلا مذاکراتی دور دو اور تین جون کو ہوگا۔