غزہ میں اسرائیلی حملوں کے بعد ہرطرف تباہی کے ہولناک مناظر
غزہ: (دنیا نیوز) غزہ میں اسرائیلی حملوں کے بعد ہرطرف تباہی کے ہولناک مناظر نظر آنے لگے۔
اقوام متحدہ کے مطابق غزہ کی زیادہ تر عمارتیں تباہ یا شدید متاثر ہو چکی ہیں، امریکی نشریاتی ادارہ کے مطابق غزہ میں بہت سی لاشیں اب بھی ملبے تلے دبی ہوئی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق امدادی ٹیموں نے باقیات کو نکالنے کی کوششیں شروع کردی ہیں، ان میں اسرائیل کے مہلک ترین حملوں میں سے ایک خاندان کے متاثرین بھی شامل ہیں۔
2024ء کے آخر میں ایک عمارت پر ہوئے اسرائیلی حملے پر امریکی نشریاتی ادارے کی تحقیقات میں بتایا گیا ہے کہ حملے میں شہید ایک خاندان کے 132 رشتے داروں کا خاندانی شجرہ تیار کر لیا گیا۔