امریکہ کے موجودہ حالات بچوں کیلئے موزوں نہیں، جرمن چانسلر
برلن: (دنیا نیوز) جرمنی کے چانسلر فریڈرک مرز نے کہا ہے کہ وہ موجودہ حالات میں بچوں کو امریکہ میں رہنے یا تعلیم حاصل کرنے کا مشورہ نہیں دیں گے۔
جرمن چانسلر نے اپنے بیان میں کہا کہ اس وقت امریکہ کا سماجی ماحول تیزی سے تبدیل ہو رہا ہے، جس کے باعث وہاں رہائش اور تعلیم کے حوالے سے کئی خدشات پیدا ہو رہے ہیں۔
فریڈرک مرز کے مطابق امریکہ میں اعلیٰ تعلیم یافتہ افراد کے لیے روزگار کے مواقع بھی محدود ہو رہے ہیں، جبکہ جرمنی نوجوانوں کے لیے بہتر اور زیادہ مستحکم مواقع فراہم کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ انہیں امریکہ پسند ہے، تاہم موجودہ حالات کو ٹھیک نہیں۔