حکومت کا فشریز مصنوعات کی برآمدات میں نمایاں اضافے کا اعلان
کراچی: (دنیا نیوز) وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری کا فشریز مصنوعات کی برآمدات میں نمایاں اضافے کا اعلان کر دیا۔
وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری نے کہا کہ پاکستان کی فشریز برآمدات پہلی بار 50 کروڑ ڈالر سے تجاوز کر گئیں، حکومت نے مالی سال کا 50 کروڑ ڈالر کا ہدف 46 روز قبل حاصل کر لیا۔
جنید انوار چوہدری نے کہا کہ پاکستان کی مجموعی سی فوڈ برآمدات 80 کروڑ ڈالر تک پہنچنے کی توقع ہے، چین پاکستان کی سب سے بڑی سی فوڈ مارکیٹ برقرار رہی۔
وزیر بحری امور نے کہا کہ جولائی تا دسمبر فشریز برآمدات میں 21.6 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، ثابت مچھلی پاکستان کی سب سے بڑی برآمدی کیٹیگری قرار پائی۔
جنید انوار چوہدری نے کہا کہ تھائی لینڈ، جاپان اور یورپی یونین میں مچھلی برآمدات میں اضافہ ہوا۔