گوجر خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے تاجر بھائی سمیت جاں بحق
گوجرخان:(دنیا نیوز) پنجاب کے علاقے گوجر خان میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے دو سگے بھائیوں کو قتل کردیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق ہولناک واقعہ ریلوے روڈ پر پیش آیا جہاں نامعلوم مسلح افراد نے آتے ہی فائرنگ کردی جس سے کی زد میں آکر رہنما انجمن تاجران ملک محبوب اور اُسے کے بھائی بھائی موقع پر بھی دم توڑ گئے۔
دوسری جانب واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئی جس نے تمام شواہد اکٹھے کرکے اپنی نگرانی میں مقتولین کی لاشیں مقامی ہسپتال منتقل کرائیں ۔
تفتیشی افسر کا اِس حوالے سے کہنا تھا کہ ابتدائی طور پر قتل کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں جب کہ مختلف زاویوں سے تحقیقات کا آغاز کردیا۔