ایران سے ممکنہ معاہدے پر نیتن یاہو کا امریکی صدر سے گفتگو میں پارہ ہائی
واشنگٹن: (دنیا نیوز) ایران سے ممکنہ معاہدے پر نیتن یاہو کا امریکی صدر سے گفتگو میں پارہ ہائی ہوگیا۔
امریکی نیوزویب سائٹ ایگزیوس نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان آئندہ کے لائحہ عمل پر اختلاف ہوا، رپورٹ کے مطابق نیتن یاہو مذاکرات کے حوالے سے شدید شکوک و شبہات رکھتے ہیں۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ وہ ایران کی عسکری صلاحیت کو مزید کمزور کرنے اور جنگ دوبارہ شروع کرنے کے حامی ہیں، صدر ٹرمپ نے نیتن یاہو کو بتایا اثالث ایک لیٹر آف انٹینٹ پر کام کر رہے ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ لیٹر آف انٹینٹ پر امریکا اور ایران دستخط کریں گے تاکہ باضابطہ جنگ کا خاتمہ کیا جاسکے اور 30روزہ مذاکراتی عمل شروع کیا جائے۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ مذاکرات میں ایران کے جوہری پروگرام اور دیگر اہم معاملات پرغور ہوگا۔