بجٹ مذاکرات: پاکستان میں موجود آئی ایم ایف مشن کا دورہ مکمل

اسلام آباد: (دنیا نیوز) بجٹ مذاکرات کیلئے پاکستان میں موجود آئی ایم ایف مشن کا مذاکراتی دورہ مکمل ہوگیا۔

آئی ایم ایف کے مطابق وفد نے معاشی صورتحال اور مالیاتی پالیسیوں کا جائزہ لیا، مالی سال 2027ء کی بجٹ حکمت عملی پر تفصیلی غور کیا گیا، بجٹ پر بات چیت آئندہ دنوں بھی جاری رہے گی۔

آئی ایم ایف نے مزید کہا کہ سٹیٹ بینک نے افراط زر قابو میں رکھنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

پاکستانی حکام نے مالی سال 2027ء میں جی ڈی پی کے 2 فیصد بنیادی اضافی ہدف کے عزم کو دہرایا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں