رشوت خوری اور سنگین جرائم میں پیش پیش بھارتی فوج کا گھناؤنا کردار بے نقاب

کولکتہ: (دنیا نیوز) رشوت خوری، بدعنوانی اور سنگین جرائم میں پیش پیش بھارتی فوج کا گھناؤنا کردار بے نقاب ہوگیا۔

غیر پیشہ ور بزدل بھارتی فوج کے اعلیٰ افسران کے منظم جرائم اخلاقی اور ادارہ جاتی پستی کا واضح عکاس ہے، بھارت کے اپنے جریدے ہندوستان ٹائمز نے سیاست زدہ بھارتی فوج میں بدعنوانی اور ناپاک کردار کا پردہ چاک کر دیا۔

ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق بھارتی سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن نے کولکتہ میں آرمی آرڈیننس کور کے کرنل کو 50 لاکھ روپے رشوت کے کیس میں گرفتار کر لیا، بھارتی فوجی افسر کرنل ہمانشو بالی آرمی آرڈیننس کور ایسٹرن کمانڈ کولکتہ میں تعینات تھا جس نے کانپور کی کمپنی سے رشوت لی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ بھارتی کرنل ہمانشو بالی کو کولکتہ سے انسداد بدعنوانی ایکٹ کے تحت حراست میں لے کر مزید تفتیش کیلئے دہلی منتقل کر دیا گیا ہے، ایف آئی آر کے مطابق بھارتی کرنل بالی اور دیگر افسران نے ملی بھگت سے متعدد ٹینڈز بھاری رشوت کیلئے دیئے۔

ماہرین کے مطابق بھارتی افواج میں کرپشن بالخصوص بھارتی فضائیہ کے بڑھتے حادثات محض تکنیکی مسائل نہیں بلکہ بدعنوانی اورانتظامی ناکامیوں کا واضح ثبوت ہیں۔

ماہرین نے کہا کہ مودی کی سیاست زدہ بھارتی فوج میں بڑھتی بے ضابطگیاں اور کرپشن بھارتی فوج کی نااہلی اور پیشہ ورانہ پستی کی واضح علامت بن چکی ہیں، مسلسل بڑھتی ہوئی بدعنوانیوں کے باعث بھارتی افواج شدید اندرونی خلفشار اور تقسیم کا شکار ہو چکی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں