پاکستان اور کویت کے درمیان میری ٹائم سیکٹر میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان اور کویت کے درمیان میری ٹائم سیکٹر میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے۔

وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چودھری سے کویتی سفیر ناصر عبدالرحمن جاسر المطیری نے ملاقات کی جس میں انرجی سٹی اور بندرگاہی انفراسٹرکچر منصوبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

جنید انوار چودھری کا کہنا تھا کہ گوادر اور پورٹ قاسم میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں، ایل پی جی، ایل این جی اور خام تیل ذخیرہ منصوبوں میں کویت کو شراکت داری کی دعوت دی، پاکستان میں انرجی سٹوریج قائم کرنے کے منصوبے پر کام جاری ہے۔

کویتی سفیر نے پاکستان کے بحری اور توانائی منصوبوں میں دلچسپی کا اظہار کیا، پاکستان اور کویت کے درمیان میری ٹائم سیکٹر میں تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

وزیر بحری امور جنید انوار چودھری نے کویتی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں