پاک چین سفارتی تعلقات کی 75 ویں سالگرہ پر مبارکبادی پیغامات کا تبادلہ

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاک چین سفارتی تعلقات کی 75 ویں سالگرہ پر صدر مملکت آصف علی زرداری اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان مبارکبادی پیغامات کا تبادلہ ہوا۔

چینی صدر شی جن پنگ نے کہا کہ چین اور پاکستان اچھے دوست اور سدا بہار تزویراتی تعاون پر مبنی شراکت دار ہیں، پہاڑوں اور دریاؤں کے ذریعے جڑے پاکستان اور چین دکھ سکھ میں شریک ہیں۔

شی جنگ پنگ نے کہا کہ چاہے عالمی صورتحال میں کتنی ہی تبدیلیاں کیوں نہ آئی ہوں، چین اور پاکستان کی دوستی ہمیشہ مضبوط اور ناقابلِ شکست رہی ہے۔

چینی صدر نے کہا کہ دونوں ممالک نے طویل عرصے سے اعلیٰ سطح کے باہمی سیاسی اعتماد اور تعاون کو برقرار رکھا ہے جو ریاستی تعلقات کی ایک مثال ہے۔

شی جن پنگ نے کہا کہ چین-پاکستان تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتا ہوں، صدر زرداری کے ساتھ مل کر اس سالگرہ کو ایک موقع میں بدلنے کا خواہش مند ہوں۔

چینی صدرنے کہا کہ ہر شعبے میں تعاون کو گہرا کرنے کا خواہوں ہوں، خطے میں امن و ترقی کے فروغ کے لیے کردار ادا کریں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں