اسرائیل اور ایران فوری طور پر جنگ بندی چاہتے ہیں: ٹرمپ
واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اسرائیل اور ایران دونوں فوری جنگ بندی چاہتے ہیں۔
صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں کہا کہ دونوں فریق، اسرائیل اور ایران، فوری جنگ بندی کرنا چاہتے ہیں ’امن‘ کے حوالے سے حتمی مذاکرات جاری ہیں، تاہم نادانی یا حماقت اس میں رکاوٹ بن سکتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حتمی معاہدہ ہونے تک ناکہ بندی برقرار رہے گی اور پوری شدت کے ساتھ نافذ رہے گی۔ معاملات تیزی سے آگے بڑھنے چاہئیں۔
.jpg)
امریکی صدر کے اس بیان کے بعد خطے میں جاری کشیدگی کے تناظر میں ممکنہ جنگ بندی سے متعلق قیاس آرائیاں بڑھ گئی ہیں۔
اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران اور اسرائیل سے ایک دوسرے پر حملے فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا تھا، سوشل میڈیا پر جاری بیان میں امریکی صدر نے لکھا تھا کہ ایران اور اسرائیل فوری طور پر حملے روکیں۔
دوسری جانب ترجمان چینی وزارت خارجہ نے مشرق وسطیٰ کی تازہ ترین صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دشمنی کا دوبارہ آغاز کسی بھی فریق کے مفاد میں نہیں ہے، امید ہے کہ اسرائیل اور ایران جنگ بندی برقراررکھیں گے۔