جھنگ: طالبہ ایشال فاطمہ کیس، تفتیش کیلئے 8 رکنی جے آئی ٹی بنا دی گئی

جھنگ: (دنیا نیوز) جھنگ میں طالبہ ایشال فاطمہ کیس میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے۔

مقدمے کی تفتیش کیلئے 8 رکنی جے آئی ٹی بنا دی گئی، سربراہ ایس پی انوسٹی گیشن ہوں گے، چند روز قبل ملزمان طالبہ کو تشویشناک حالت میں ہسپتال چھوڑ کر فرار ہوگئے تھے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آنے پر 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا، گزشتہ روز مقدمے میں 302 کی دفعہ بھی شامل کی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں