جوہری ہتھیاروں کے خاتمے کا امکان ہمیشہ کے لیے ختم ہو چکا ہے: شمالی کوریا
پیانگ یانگ: (ویب ڈیسک) شمالی کوریا نے کہا ہے کہ جوہری ہتھیاروں کے خاتمے کا امکان ہمیشہ کے لیے ختم ہو چکا ہے۔
شمالی کوریا کی وزارتِ خارجہ کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ امریکا اور اس کی ماتحت افواج کی جانب سے ڈیموکریٹک پیپلز ریپبلک آف کوریا کے خلاف بے معنی بیان بازی اور اس کے خلاف جوہری خطرہ پیدا کرنے کے لیے تعاون کی کوشش شمالی کوریا کی ایک جوہری ہتھیاروں سے لیس ریاست کی حیثیت کو متاثر نہیں کر سکتی۔
ان کا کہنا ہے کہ جوہری ہتھیاروں کے خاتمے کا معاملہ ہمیشہ کے لیے ختم ہو چکا ہے۔
خیال رہے کہ امریکا اور جنوبی کوریا کے حکام نے سیؤل میں اپنے نیوکلیئر کنسلٹیٹو گروپ کے تحت ہونے والے مذاکرات میں شمالی کوریا کے بڑھتے ہوئے اسلحہ پروگرام کے مقابلے کے لیے جوہری ڈیٹرنس اور دیگر اقدامات پر تبادلہ خیال کیا تھا۔
چین کے صدر شی جن پنگ نے حال ہی میں شمالی کوریا کا دورہ کیا ہے جسے دوطرفہ تعاون کے فروغ کے علاوہ سٹریٹجک سطح پر بھی نہایت اہم قرار دیا گیا ہے۔