جنگ بندی کے باوجود غزہ پر اسرائیلی حملے جاری، شہادتوں کی تعداد 72 ہزار 996 ہو گئی

غزہ: (دنیا نیوز) جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی افواج کی جانب سے غزہ پر حملوں کا سلسلہ جاری ہے، جس کے نتیجے میں مزید فلسطینی شہری شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق شمالی غزہ کے جبالیہ کیمپ پر اسرائیلی حملے میں 4 فلسطینی شہید ہو گئے، جبکہ یمن السعید اسپتال کے قریب ہونے والی کارروائی میں 16 افراد زخمی ہوئے۔

رپورٹس کے مطابق مسلسل حملوں کے باعث غزہ میں انسانی بحران مزید سنگین صورت اختیار کر گیا ہے، جبکہ امدادی سرگرمیاں بھی شدید متاثر ہو رہی ہیں۔

غزہ کی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی حملوں میں مجموعی شہادتوں کی تعداد 72 ہزار 996 تک پہنچ گئی ہے، جبکہ زخمی فلسطینیوں کی تعداد بڑھ کر 1 لاکھ 73 ہزار 246 ہو گئی ہے۔

عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ متعدد افراد اب بھی تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے تلے دبے ہوئے ہیں، جبکہ مسلسل حملوں اور محدود وسائل کے باعث امدادی ٹیموں کو ریسکیو کارروائیوں میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں