امریکی کمپنی کا انقلابی منصوبہ: خلا میں مصنوعی کششِ ثقل والے سٹیشنز تیار کرنے کا عندیہ

نیویارک :(دنیا نیوز) ایک امریکی کمپنی نے ایسے خلائی سٹیشنز تیار کرنے کا منصوبہ پیش کیا ہے جو مصنوعی کششِ ثقل پیدا کر کے خلا میں انسانی صحت کو بہتر رکھ سکیں، تاکہ مریخ اور اس سے آگے طویل مشنز ممکن ہو سکیں۔

خلا میں مصنوعی کششِ ثقل والے سٹیشنز انسانوں کے لیے لمبے اور محفوظ خلائی سفر کی نئی راہیں کھول سکتے ہیں، جس سے نظامِ شمسی میں مزید دور تک تحقیق اور ممکنہ انسانی آبادکاری کے امکانات بڑھ جائیں گے۔

ماہرین کے مطابق خلا میں طویل قیام کے دوران انسانوں کو صفر کششِ ثقل کے باعث پٹھوں کی کمزوری اور ہڈیوں کی کمزوری جیسے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

اسی مسئلے کے حل کے لیے مصنوعی کششِ ثقل کا تصور پیش کیا گیا ہے، جس میں خلائی سٹیشن کو گھما کر سینٹری فیوگل فورس پیدا کی جاتی ہے، جو خلا بازوں کو زمین جیسا احساس فراہم کرتی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں