عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی
کراچی: (دنیا نیوز) عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں آج سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج منگل کے روز فی اونس سونے کی قیمت میں 104 ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے نتیجے میں نئی عالمی قیمت 4 ہزار 98 ڈالر فی اونس ہو گئی۔
دوسری جانب مقامی صرافہ بازاروں میں 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں بھی 10 ہزار 400 روپے کی کمی آئی، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 32 ہزار 236 روپے اور اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت 9 ہزار 360 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 68 ہزار 985 روپے کی سطح پر آ گئی۔
دریں اثنا مقامی سطح پر فی تولہ چاندی کی قیمت 487 روپے کی کمی سے 6 ہزار 664 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 438 روپے کی کمی سے 5 ہزار 641 روپے کی سطح پر آگئی۔