اسرائیلی فوجی دستوں کی شام کے سرحدی علاقوں میں پیش قدمی

دمشق: (دنیا نیوز) اسرائیلی فوجی دستوں نے شام کے سرحدی علاقوں پر پیش قدمی شروع کردی۔

ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں اسرائیلی فوجی دستے شام کے دیہی علاقے میں گشت کرتے ہوئے دیکھے گئے، شام کے جنوبی صوبے قنیطرہ کے قریب دیہی علاقے میں اسرائیلی فوج کے اہلکاروں اور دو مرکاوا ٹینکوں کی موجودگی دیکھی گئی۔

مقامی ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوجی دستے نواحی علاقوں میں گشت کرتے ہوئے نظر آئے، ان کے ہمراہ دو مرکاوا ٹینک بھی موجود تھے، اس واقعے کے بعد علاقے میں سکیورٹی صورتحال اور سرحدی کشیدگی کے حوالے سے خدشات میں اضافہ ہوا ہے۔

یہ پیش قدمی 1974ء کے معاہدے کی خلاف ورزی قرار دی جا رہی ہے، اس معاہدے کا مقصد شام اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی لائن پر کشیدگی کو کم رکھنا اور فوجی نقل و حرکت کو محدود کرنا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں