اسرائیل کے پاس لبنانی سرزمین سے مکمل انخلا کے علاوہ کوئی راستہ نہیں: حزب اللہ
بیروت: (دنیا نیوز) حزب اللہ کے سربراہ نعیم قاسم نے کہا ہے کہ اسرائیل کے پاس اس کے سوا کوئی راستہ نہیں کہ وہ طے شدہ وقت کے مطابق لبنانی سرزمین سے مکمل طور پر انخلا کرے۔
حزب اللہ کے سربراہ نعیم قاسم نے کہا کہ سرحدی علاقوں میں لبنانی فوج کی تعیناتی کے بدلے اسرائیل کو لبنان کے تمام مقبوضہ علاقوں سے نکلنا ہوگا۔
نعیم قاسم نے مزید کہا اس وقت جنگ بندی نافذ ہے اور اس بات پر زور دیا کہ اسرائیل کو مکمل پسپائی اختیار کرنا ہوگی اور وہ لبنان کی سرزمین کا ایک انچ بھی اپنے قبضے میں نہیں رکھ سکتا۔
انہوں نے مزید کہا کہ جنگ بندی کے پائیدار اور مؤثر رہنے کے لیے ضروری ہے کہ اسرائیل طے شدہ شرائط کے مطابق مکمل انخلا کرے اور لبنانی خودمختاری کا احترام کیا جائے۔