امریکا، ایران معاہدے میں اسرائیل، لبنان مذاکرات کلیدی حیثیت رکھتے ہیں: عرب میڈیا

بیروت: (دنیا نیوز) عرب میڈیا کے مطابق امریکا اور ایران کے ممکنہ معاہدے میں اسرائیل-لبنان مذاکرات کلیدی حیثیت رکھتے ہیں۔

عرب میڈیا نے رپورٹ کہا ہے کہ امریکا یہ حقیقت تسلیم کرتا ہے کہ اسرائیل اور لبنان کے درمیان تنازع شاید ایران کے ساتھ پرامن حل اور سفارتی پیش رفت کے لئے واحد یا فیصلہ کن عنصر نہ ہو، تاہم یہ اہم مسئلہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایران کے ساتھ کسی بھی پائیدار امن معاہدے کا انحصار بڑی حد تک اس بات پر ہے کہ اسرائیل اور لبنان کے درمیان جاری کوششوں کے کیا نتائج سامنے آتے ہیں، اس معاملے میں سب سے بڑی رکاوٹ حزب اللہ ہے۔

مذاکرات کے ابتدائی دور ہی سے یہ واضح رہا ہے کہ حزب اللہ کی شمولیت اور اس کی رضامندی کے بغیر کسی بھی ممکنہ سمجھوتے یا مجوزہ فریم ورک پر مؤثر عمل درآمد کی ضمانت دینا ممکن نہیں۔

تجزیہ کاروں کے مطابق اگر حزب اللہ اس عمل کا حصہ نہ بنی تو مذاکرات کے نتیجے میں طے پانے والے کسی بھی معاہدے کی عملی حیثیت اور پائیداری پر سنجیدہ سوالات برقرار رہیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں