راولپنڈی، اٹک کی انتظامیہ میں بڑی تبدیلیاں، اعلیٰ افسران عہدوں سے ہٹا دیے گئے
راولپنڈی :(دنیا نیوز) پنجاب کے شہر راولپنڈی اور اٹک میں اعلیٰ سطح پر انتظامی تبدیلیاں کرتے ہوئے متعدد سینئر افسران کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق سی پی او راولپنڈی سید خالد محمود ہمدانی کو عہدے سے ہٹا کر پنجاب سی پی او آفس رپورٹ کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔
اسی طرح کمشنر راولپنڈی ڈویژن عبدالعامر خٹک کو بھی ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر راولپنڈی سمیت ضلع کے دیگر اہم انتظامی افسران کو بھی تبدیل کر دیا گیا ہے جس کے بعد راولپنڈی میں انتظامی ڈھانچے میں بڑی تبدیلی سامنے آئی ہے۔