عارف والا: اوباش ملزم کی 6 سالہ بچے کے ساتھ مبینہ زیادتی
عارف والا: (دنیا نیوز) اوباش ملزم نے 6 سالہ بچے کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
پولیس کے مطابق مبینہ زیادتی کا یہ واقعہ محلہ مشتاق نگر میں پیش آیا، ملزم نے کمسن بچے کو اپنے گھر لے جا کر حوس کا نشانہ بنایا۔
متاثرہ بچے کی حالت غیر ہونے پر اسے تحصیل ہسپتال منتقل کردیا گیا، تھانہ سٹی پولیس نے بچے کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ضروری کارروائی شروع کر دی۔