صحافی پر حملے کا معاملہ، برطانیہ نے ایران کے سینئر سفارت کار کو طلب کر لیا
لندن: (دنیا نیوز) برطانیہ نے ایرانی ریاست کی ایما پر صحافی پر حملے کے معاملے میں ایران کے سینئر سفارت کار کو طلب کر لیا۔
برطانوی دفتر خارجہ نے ایران کے سینئر ترین سفارت کار کو طلب کرتے ہوئے احتجاج ریکارڈ کروایا، یہ اقدام دو رومانیہ کے شہریوں کو 2024ء میں ایرانی نژاد برطانوی صحافی پوریا زراعتی پر حملے میں ملوث قرار دے کر سزا سنائے جانے کے بعد اٹھایا گیا۔
ترجمان کے مطابق عدالت نے قرار دیا کہ یہ حملہ ایرانی ریاست کے مفاد اور اس کی جانب سے کیا گیا، دونوں ملزمان کو گزشتہ ہفتے جنوبی مغربی لندن میں صحافی کو چاقو مار کر زخمی کرنے کے جرم میں طویل قید کی سزا سنائی گئی۔