ایران پر حالیہ حملوں کے پیچھے یقینی طور پر اسرائیل ہے: ڈین گریزیئر

واشنگٹن: (دنیا نیوز) سابق امریکی میرین ڈین گریزیئر نے کہا ہے کہ امریکی دفاعی اہلکار نے کہا ہے کہ ایران میں حالیہ حملوں کے پیچھے اگر امریکا ملوث نہیں تو یقینی طور پر اسرائیل ہوسکتا ہے۔

الجزیرہ سے گفتگو کرتے ہوئے ڈین گریزیئر نے کہا یہ بالکل ممکن ہے کہ کسی بھی فوجی کارروائی کے پیچھے اسرائیل ہو، ہمیں اسرائیل کی جانب سے تصدیق کا انتظار کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اگر یہ امریکا کی کارروائی ہوتی تو ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ ذمہ داری قبول کرتی، ایران میں حملوں کا مقصد آبنائے ہرمز میں جہاز رانی میں خلل ڈالنے کی صلاحیت کو محدود کرنا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ایسے اہداف کو نشانہ بنایا جا رہا ہے جو مستقبل میں فضائی حملوں کے خلاف دفاع کے لیے استعمال ہو سکتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں