شہر قائد میں افغانیوں کو غیر قانونی قومی شناختی کارڈ بنا کر دینے والا نیٹ ورک پکڑا گیا

کراچی: (دنیا نیوز) غیر ملکیوں کو غیر قانونی طور پر پاکستانی شناختی کارڈ بنا کر دینے کا انکشاف ہوا ہے۔

ایف ائی اے کاؤنٹر ٹیرر ازم ونگ نے حساس ادارے کے ساتھ مل کر گلستان جوہر سے نیٹ ورک پکڑ لیا، غیر قانونی طور پر شناختی کارڈ بنوانے اور پاکستانی فیملیز کی ٹری میں شامل کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق 40 سے زائد افغانی باشندوں کو غیر قانونی طریقے سے پاکستانی شناختی کارڈ بنا کر دئیے، ملزمان فی شناختی کارڈ ساڑھے 9 لاکھ روپے رشوت وصول کرتے تھے۔

ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ دونوں ملزمان ایجنٹ ہیں، مزید نیٹ ورک کے کارندوں کی تلاش جاری ہے، نیٹ ورک کے کارندے کراچی سمیت لاہور، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ میں موجود ہیں۔

ایف آئی اے حکام کا مزید کہنا ہے کہ دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، دستاویزات اور دیگر چیزیں تحویل میں لے لیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں