دنیا کے بڑے کنٹینر بردار جہازوں میں شامل ایم ایس سی ایریکا کراچی پورٹ پہنچ گیا

کراچی: (دنیا نیوز) دنیا کے بڑے کنٹینر بردار جہازوں میں شمار ہونے والا ایم ایس سی ایریکا کراچی پورٹ پر لنگر انداز ہوگیا، جسے بندرگاہ کی سرگرمیوں کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

کراچی پورٹ ٹرسٹ کے مطابق 398.5 میٹر طویل اور 59 میٹر چوڑا میگا کنٹینر بردار جہاز 20 ہزار ٹی ای یوز کنٹینرز لے جانے کی گنجائش رکھتا ہے۔

پورٹ حکام کے مطابق جہاز کا مجموعی اندرونی حجم ایک لاکھ 94 ہزار 308 میٹرک ٹن ہے، جبکہ اس کا ڈرافٹ 12 میٹر ہے۔

کے پی ٹی کے مطابق ایم ایس سی ایریکا سے کراچی پورٹ پر 3 ہزار سے زائد کنٹینرز کی ہینڈلنگ متوقع ہے، جس کے بعد کارگو آپریشن مکمل ہونے پر جہاز اپنی اگلی منزل چین کے لیے روانہ ہوگا۔

پورٹ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اتنے بڑے کنٹینر بردار جہاز کی آمد کراچی پورٹ کی بڑھتی ہوئی استعداد اور بین الاقوامی بحری تجارت میں اس کے اہم کردار کی عکاسی کرتی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں