بھارت میں ایرانی نائب سفیر کی طلبی، بھارتی شہری کی ہلاکت پر احتجاج

نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارت نے عمان کی سمندری حدود میں ایک بھارتی شہری کی ہلاکت کے معاملے پر ایران کے نائب سفیر محمد جواد حسینی کو دفترِ خارجہ طلب کر کے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ایک بھارتی سرکاری عہدیدار کے مطابق ایران کے نائب سفیر کو اس واقعے پر وضاحت اور احتجاج کے لیے طلب کیا گیا۔

بھارتی نیوز چینل این ڈی ٹی وی کے مطابق ایران کی جانب سے آئل ٹینکروں پر حملوں کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرانے کے لیے یہ ملاقات کی گئی، سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز میں ایرانی نائب سفیر کو بھارتی وزارتِ خارجہ سے روانہ ہوتے ہوئے دیکھا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہلاک ہونے والا بھارتی شہری اس آئل ٹینکر کے عملے کا رکن تھا جسے عمانی سمندری حدود میں ایرانی کروز میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا، اس حملے میں مزید آٹھ افراد زخمی ہوئے، جن میں چھ بھارتی شہری بھی شامل ہیں۔

متحدہ عرب امارات کے مطابق ایران نے سمندر میں دو آئل ٹینکروں کو نشانہ بنایا، پاسداران انقلاب نے اس حملے کی تصدیق بھی کی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...