پاکستان اور جنوبی افریقہ ویمنز انڈر 19 کا پہلا ٹی 20 میچ آج ہوگا
کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ویمنز انڈر 19 کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی 20 میچ آج کراچی میں کھیلا جائے گا۔
میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے شروع ہوگا، دونوں ٹیمیں جیت کیلئے پر عزم ہیں۔
گزشتہ روز پاک جنوبی افریقہ ویمن انڈر 19 ٹیموں کے درمیان پانچ میچز پر مشتمل سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی، دونوں ٹیموں کی کپتانوں نے ٹرافی کی رونمائی کی۔
پاکستان ٹیم کی کپتان فضا فیاض نے کہا کہ ینگ کھلاڑیوں کیلئے یہ سیریز بہت اہم ہے، سیریز میں اچھے نتائج کیلئے پرعزم ہیں۔
جنوبی افریقی کپتان میکا فین فارسٹ کا کہنا ہے کہ اگر انہیں موقع ملے تو بابر اعظم اور شاہین شاہ آفریدی کو ملنا پسند کریں گی، پاکستان آ کر سیریز کھیلنے کی کافی خوشی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments