پاکستان اور امریکا کا انسدادِ دہشتگردی، سائبر سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق
واشنگٹن: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے واشنگٹن میں امریکی وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف بی آئی) کے ڈائریکٹر کاش پٹیل سے ملاقات کی جس میں انسدادِ دہشت گردی، سائبر کرائم اور سکیورٹی اداروں کے درمیان تعاون بڑھانے پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق محسن نقوی نے سوشل ویب سائٹ ایکس پر اس ملاقات کے حوالے سے ٹویٹ کیا جس کے دوران دونوں فریقوں نے سائبر تحقیقات کیلئے جدید وسائل، تکنیکی معاونت اور خصوصی تربیت کی فراہمی پر گفتگو کی گئی۔
محسن نقوی نے کہا کہ ایف بی آئی ڈائریکٹر کاش پٹیل سے ملاقات خوشگوار رہی جس میں ہم نے غیرقانونی امگریشن، انسداد دہشتگردی اور آفیسر ایکسچینج جیسے پروگرامز پر بات چیت کی۔
— FBI Director Kash Patel (@FBIDirectorKash) July 13, 2026
وزیر داخلہ نے ایف بی آئی ڈائریکٹر کاش پٹیل کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اُن کی پیشہ ورانہ صلاحیت اور اُن کا مقصد انہیں پاکستان کیلئے ایک موثر پارٹنر بناتا ہے۔
ایف بی آئی کے مطابق تعاون کا مقصد دہشت گردی کی مالی معاونت کو روکنا اور سائبر کرائمز کی تحقیقات کی صلاحیت کو پاکستان اور بین الاقوامی سطح پر مزید مؤثر بنانا ہے۔
ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کاش پٹیل نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان کے ساتھ شراکت داری اہم ہے اور ایف بی آئی خطے میں امریکی مفادات کے تحفظ میں پاکستان کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔
انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی امید بھی ظاہر کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments