پنجاب میں مون سون بارشوں کا دوسرا سپیل کل سے شروع، اربن فلڈنگ کا خدشہ
لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب میں مون سون بارشوں کا دوسرا سپیل کل سے شروع ہوگا۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق 19 سے 24 جولائی تک جاری رہنے والے اس سپیل میں کم وقت میں زیادہ بارش ہونے کا امکان ہے، جس کے باعث مختلف علاقوں میں شہری اور نشیبی علاقوں کے زیر آب آنے کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، وزیرآباد، فیصل آباد، خوشاب، سرگودھا، لاہور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، ساہیوال، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ننکانہ صاحب اور چنیوٹ میں موسلا دھار بارش متوقع ہے۔
اس کے علاوہ نورپور تھل، بھکر، میانوالی، لیہ، بہاولپور، بہاولنگر، ڈیرہ غازی خان، ملتان، خانیوال، لودھراں، مظفرگڑھ، کوٹ ادو، رحیم یار خان اور راجن پور میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
ترجمان پی ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ملتان اور فیصل آباد میں اربن فلڈنگ کا خدشہ موجود ہے، جبکہ مقامی ندی نالوں، نالہ لئی، کشمیر، مری، گلیات اور شمال مشرقی پنجاب کے برساتی نالوں میں طغیانی کا بھی خطرہ ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments