ٹرمپ کی دعوت پر لبنانی صدر اہلیہ کے ہمراہ واشنگٹن پہنچ گئے
واشنگٹن: (دنیا نیوز) لبنان کے صدر جوزف عون اپنی اہلیہ کے ہمراہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دعوت پر سرکاری دورے کیلئے واشنگٹن پہنچ گئے ہیں۔
خبر ایجنسی کے مطابق یہ کسی بھی لبنانی سربراہِ مملکت کا 2009ء کے بعد واشنگٹن کا پہلا دورہ ہے، اس سے قبل لبنان کے سابق صدر میشل سلیمان نے اس وقت کے امریکی صدر اوباما سے ملاقات کیلئے واشنگٹن کا دورہ کیا تھا۔
لبنان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق لبنانی صدر اور خاتون اول کا استقبال امریکی محکمہ خارجہ کے پروٹوکول حکام، بیس کمانڈر، امریکا میں لبنان کی سفیر اور دیگر لبنانی سفارتی عملے نے کیا۔
صدر جوزف عون آج امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ملاقات کریں گے جبکہ منگل کو وائٹ ہاؤس میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ مذاکرات کریں گے، دورے کے دوران امریکی سینیٹرز اور حکومتی حکام کے ساتھ مزید ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments