لاہور:وفاقی وزیرعطاء اللہ تارڑ کی گاڑی کے قریب ہوائی فائرنگ، ملزم اسلحہ سمیت گرفتار

لاہور: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ کی گاڑی کے قریب ہوائی فائرنگ کا واقعہ پیش آیا،لاہور پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم اسامہ کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا۔

واقعہ لاہور کے علاقہ ڈیفنس اے میں گزشتہ رات پیش آیا، لاہور پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم اسامہ کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا جبکہ اس کے زیر استعمال گاڑی بھی تحویل میں لے لی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی جاری ہے۔ ملزم کی گرفتاری کے لیے سیف سٹی کیمروں اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد لی گئی۔

وفاقی وزیر عطاء اللہ تارڑ نے بتایا کہ وہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ جا رہے تھے کہ ایک گاڑی نے انہیں اوور ٹیک کیا اور کار سے باہر پستول نکال کر ہوائی فائرنگ کی۔ ان کے مطابق ان کے سٹاف نے گاڑی کا پیچھا کیا، اس کا نمبر نوٹ کیا اور فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی۔

عطاء اللہ تارڑ نے واضح کیا کہ انہیں نشانہ نہیں بنایا گیا اور نوجوان کو یہ بھی معلوم نہیں تھا کہ ان کی گاڑی میں وفاقی وزیر موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس واقعے میں محفوظ رہے اور لاہور پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

لاہور پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ ٹارگٹڈ حملہ نہیں بلکہ ہوائی فائرنگ کا معاملہ معلوم ہوتا ہے، تاہم مزید تحقیقات جاری ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...